8 جولائی 2011 - 19:30

پارہ چنار…وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔

ابنا: فورسز کی تازہ کاروائی میں مزید سات شدت پسند مارے گئے،ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کوہ سفید میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،چھ روز سے جاری آپریشن میں اب تک 60 شدت پسند مارے جاچکے ہیں،فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کورت اور اسپرکیٹ سمیت دس سے زائد ٹھکانوں کو کلیر کرادیا گیا ہے۔فورسز کے آپریشن کے دوران چھ ہزار سے زائد خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے جن کیلیے لوئرکرم کے علاقے درانی میں کیمپ قائم کیاگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169